146

سونے کی قیمت مستحکم، چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی، جب کہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4,083 ڈالر پر برقرار رہی۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی مستحکم رہتے ہوئے 430,662 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 369,223 روپے کی سطح پر رہی۔

چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 55 روپے اضافے کے بعد 5,368 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔