33

سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں بڑا عہدہ مل گیا

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کا انچارج مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ دونوں اسکواڈز کے کوچنگ پینل، کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ٹیم کے دوروں سے متعلق اپنی رائے اور تجاویز فراہم کریں گے۔

سرفراز احمد اس وقت پی سی بی کے ساتھ کنسلٹنٹ معاہدے میں شامل ہیں اور وہ پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے ہمراہ غیر ملکی دوروں پر بھی جائیں گے، جب کہ ملک میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز کے دوران بھی اسکواڈ کے ساتھ موجود رہیں گے۔

پی سی بی کا مقصد اس فیصلے کے ذریعے نوجوان کرکٹرز کی مؤثر رہنمائی کرنا اور جونیئر و ایمرجنگ سطح پر ایک مضبوط کمبی نیشن تیار کرنا ہے تاکہ مستقبل میں قومی ٹیم کو بہتر ٹیلنٹ فراہم کیا جا سکے۔