ڈھاکا میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8-2 سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو دو گول کیے، جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
بنگلادیش کی جانب سے حذیفہ اور امیر السلام نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی خان نے قومی ٹیم کو سیریز کی پہلی کامیابی پر مبارکباد دی۔
دوسرا میچ 14 نومبر اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کی فاتح ٹیم ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر 2025 میں رسائی حاصل کرے گی۔
پاکستان کی ٹیم نے پہلے میچ میں زبردست کھیل پیش کر کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے لیے اپنا سفر مضبوط آغاز کے ساتھ شروع کیا۔









