198

وہاب ریاض ویمنز کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی جلد ہی ان کی تقرری کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ویمنز ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے اور نئی تقرریاں آئندہ سیریز سے قبل عمل میں آ سکتی ہیں۔ وہاب ریاض پہلے قومی مینز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سینیئر منیجر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور حال ہی میں ڈومیسٹک چیمپئنز کپ کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔