اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مگر آغاز خاصا مایوس کن رہا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق محمد رضوان آؤٹ ہو چکے ہیں جبکہ سلمان علی آغا کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان نے اب تک 22 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دی ہیں۔ فخر زمان، بابر اعظم اور اب محمد رضوان پویلین لوٹ چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولرز نے شاندار لائن اور لینتھ کے ساتھ پاکستانی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔









