228

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت کو با آسانی شکست

آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

میچ کا آغاز آسٹریلیا کی جانب سے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دینے سے ہوا۔ بھارتی ٹیم آغاز سے ہی دباؤ میں نظر آئی اور محض 18 رنز پر اس کے ابتدائی تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ شبمان گل 10، روہت شرما 8 اور ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بھارتی اننگز کے دوران دو مرتبہ بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا، جس کے بعد میچ کو ڈک ورتھ-لوئس میتھڈ کے تحت 26 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ بھارت نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 136 رنز بنائے۔ کے ایل راہول نے 38، اکشر پٹیل نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ نتیش کمار ریڈی 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، مچل اوون اور میتھیو کوہنمین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مچل اسٹارک اور نیتھن ایلس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے شاندار آغاز کیا اور مطلوبہ 131 رنز کا ہدف 21.1 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان مچل مارش 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ میٹ رینشا 21 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے تھے۔ جوش فلپ نے 37 رنز بنائے۔

بھارت