پاکستان ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں آج عمان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا، جسے اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف بڑے مقابلے سے قبل ایک اہم وارم اپ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
میچ سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی کی پچ کا جائزہ لیا اور پریس کانفرنس میں اسے بیٹرز کے لیے سازگار قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی سکواڈ میں ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو ملٹی سکلز رکھتے ہیں، جو ٹیم کے لیے بڑا فائدہ ہوں گے۔
اُدھر عمان کے کپتان جدیندر سنگھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کاغذوں پر ہماری پاکستان سے کوئی ٹکر نہیں، لیکن ٹی 20 فارمیٹ میں کچھ بھی ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیاءکپ جیسا ٹورنامنٹ بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا نایاب موقع ہوتا ہے، جس سے سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔
203









