246

کامران اکمل نے شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی

کراچی: وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے شائقین کرکٹ سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پورے ٹورنامنٹ میں بہت شاندار کھیلتے رہے لیکن بدقسمتی سے جیت نہ سکے جس پر مداحوں سے معافی مانگتا ہوں۔

پی ایس ایل 3 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست کا ذمہ دار کامران اکمل کے ڈراپ کیچ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ کامران اکمل پی ایس ایل 3 کے بہترین بیٹسمین قرار پائے تاہم اس کیچ چھوڑنے کی وجہ سے ان کی ساری کارکردگی پس منظر میں چلی گئی اور انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کامران اکمل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ” ہم پورے ٹورنامنٹ میں بہت شاندار کھیلتے رہے لیکن بدقسمتی سے آج جیت نہ سکے۔ مداحوں سے معافی مانگتا ہوں اور بھرپور حمایت اور پیار دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔“