250

ڈیرن سیمی کی پاکستانی کُرتے میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل 

کراچی۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کی ثقافت کے رنگ میں بھی رنگ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی نے کْرتا پہنے ایک تصویر سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ثقافت کے لیے۔ڈیرن سیمی کی تصویر پوسٹ ہوتے ہی بے حد مقبول ہوئی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

ڈیرن سیمی اردو بولنا بھی سیکھ گئے اور انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اردو زبان میں کہا کہ وہ بھی کراچی کی بریانی کے مداح ہیں۔سیمی نے کہا کہ کراچی کی بریانی بیسٹ ہے، اسے کھا کر بہت مزہ آیا جبکہ انہوں نے کراچی کے شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔