197

وزیر اعظم کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرقوم کو مبارک باد

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد اور اس میں بھرپور شرکت پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن حکومت قائد نواز شریف کے وعدے اور ویژن کے تحت قوم کی خوشیاں اسے واپس لوٹا رہی ہے۔

ملکی معیشت کی بحالی، امن کا قیام اور کھیلوں کا فروغ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایس ایل نے پوری قوم کو ایک نیا جذبہ اور خوشی دی ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں سے ہمکنار کیا۔ اتوار کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد اور اس میں بھرپور شرکت پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت قائد محمد نواز شریف کے وعدے اور ویژن کے تحت قوم کی خوشیاں اسے واپس لوٹا رہی ہے۔ملکی معیشت کی بحالی، امن کا قیام اور کھیلوں کا فروغ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں سے ہمکنار کیا۔کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد اس شہر بے مثال کے عالمی تشخص میں تبدیلی لائے گا۔

کراچی کے امن اور خوشیوں کی بحالی میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن،صوبائی حکومت کے تعاون،پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں کا اہم کردار شامل ہے ۔پی ایس ایل نے پوری قوم کو ایک نیا جذبہ اور خوشی دی ہے،حکومت ان خوشیوں کو بڑھانے کے لیے اسی جذبے اور نیک نیتی سے کام کرتی رہے گی۔