213

خپل ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے پشاور میں بڑی اسکرین نصب 

پشاور ۔نظامت اُمور نوجوانان خیبر پختونخوا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) فائنل کے موقع پر صوبائی دارلحکومت میں عام عوام کو تفریح فراہم کرنے کی غرض سے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی اسکرین نصب کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق یہ بڑی اسکرین قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں نصب کی جائے گی جہاں شائقین پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان فائنل میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔گذشتہ سال کی طرح پی ایس ایل شائقین پشاور زلمی کی جیت کیلئے دعا گو ہیں ۔ قیمتی انسانی زندگیوں کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے شہریوں میں شعور اُجاگر کریں ۔