76

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپےکی کمی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزارروپےکی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ 61 ہزار 300روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 857 روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار756 روپے ہوگئی۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی ۔