182

منظور وسان کی پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے پیش گوئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر صنعت منظور وسان نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی ہے۔

منظور وسان اپنی سیاسی پیش گوئیوں اور خوابوں کے حوالے سے بہت مشہور ہیں کیونکہ وہ اکثر و بیشتر سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کے مستقبل کے حوالے سے بیانات دیتے رہتے ہیں۔لیکن اس بار منظور وسان نے سیاست کے حوالے سے نہیں بلکہ کرکٹ کے حوالے پیش گوئی کی ہے۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے 12 ہزار والی 7 ٹکٹیں خریدی ہیں اور وہ فیملی کے ہمراہ فائنل دیکھنے کے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو رہا ہے اور ہر طرف کرکٹ کا جنون دیکھنے کو مل رہا ہے، اگر کراچی کنگز فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی تو اچھا ہوتا لیکن باقی ٹیمیں بھی ہماری اپنی ہی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے سے منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل پشاور زلمی کی ٹیم جیتے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سیاسی پیش گوئیاں کرنے والے منظور وسان کی کرکٹ کے حوالے سے پیش گوئی درست ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔