323

پی ایس ایل ایلیمینیٹر:طوفانی اننگز کھیلنے کے بعد کامران اکمل آؤٹ

لاہور: پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جہاں کامران اکمل نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے آندرے فلیچر اور کامران اکمل اوپن کرنے آئے۔

کامران نے اکمل نے اپنی نصف سنچری 17 گیندوں پر اسکور کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کے پاس تھا۔

کامران اکمل کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے عثمان شنواری کے ایک اوور تین چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 25 رنز حاصل کیے۔

پشاور کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین آندرے فلیچر تھے جو 30 گیندوں پر 34 رنز بناکر روی بوپارا کی گیند کا شکار بنے۔

دوسرے اینڈ سے کامران اکمل کی جارحانہ بیٹنگ جاری تھی تاہم روی بوپارا کے ہی اوور میں وہ پوائنٹ پر فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے۔