ممبئی۔بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی اور ان کی بیوی حسین جہاں کے مابین گھریلو تنازعات صرف بھارتی لڑکیوں تک محدود نہیں رہے بلکہ اب اس کہانی میں ایک پاکستانی لڑکی کا کرداربھی شامل ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حسین جہاں نے اپنے شوہر پر الزام لگایاتھا کہ اس نے دبئی میں ایک پاکستانی لڑکی سے ملاقات کی اور اس سے پیسے بھی لیے ،وہ پاکستانی لڑکی کون تھی۔
بھارتی میڈیا میں اس حوالے سے جاری قیاس آرائیاں اس وقت ختم ہو گئیں جب لندن میں مقیم ایک پاکستانی لڑکی علیشبہ نے بھارتی کرکٹر محمد شامی سے ملاقات کی تصدیق کی تاہم اس نے محمد شامی کو کسی قسم کی رقم کی منتقلی کی سختی سے تردید کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی لڑکی کا کہنا ہے کہ میں بھارتی کرکٹر محمد شامی کی پرستار ہوں اوران سے دبئی میں ملاقات بھی ہوچکی ہے جہاں محمدشامی جنوبی افریقا سے واپسی پر پہنچے تھے۔
علیشبہ کا کہنا ہے محمد شامی سے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کے بعد رابطے میں ہوں اور ان رابطوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔بھارتی میڈیا نے پاکستانی لڑکی علیشبہ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ جنوبی افریقا سے واپسی پر محمد شامی کی علیشبہ سے نہ صرف دبئی میں ملاقات ہوئی بلکہ ان دونوں کے درمیان تاحال رابطے بھی جاری ہیں۔ علیشبہ کا کہنا ہے کہ ان رابطوں کا سلسلہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کے بعد شروع ہوا۔
271