602

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت بحال کردی 

لاہور۔ فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن ( فیفا) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت بحال کردی ،قومی ٹیم اب فٹبال کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ بھی کھیل سکے گی ۔فیفا نے سیاسی مداخلت پر پاکستان کی بین الاقوامی رکنیت معطل کی تھی ۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے فیصل صالح حیات کی بحالی پر فیفا نے معطلی ختم کر دی ہے۔