283

رواں برس ڈھائی ارب روپے کا فنانسنگ گیپ ہوگا: سٹیٹ بنک

اسلام آباد: رواں مالی سال جاری کھاتوں کے خسارے سے متعلق سٹیٹ بنک نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ رواں سال صرف ڈھائی ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ ہوگا۔ رواں مالی سال 12 ارب ڈالر فنانسنگ گیپ نہیں ہوگا، کرنٹ اکائونٹ پوزیشن بہتری کیلئے مختلف اقدامات کررہے ہیں، ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے بلا تعطیل بجلی کی فراہمی اور امپورٹ پر ڈیوٹی لگائی ہے۔ آسان ترسیلات زر سکیم کے ساتھ 180 ارب کا پیکج بھی متعارف کروایا گیا ہے، گورنر سٹیٹ بنک کے بیان کے صحیح معنی اخذ نہیں کیے گئے۔