641

لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شارجہ میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں لاہور کے کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی گزشتہ میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ آج کے میچ میں شریک نہیں ہیں، انجری کے باوجود انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آخری اوور میں شاندار کھیل پیش کرکے اپنی ٹیم کو ناقابل یقین شکست سے بچایا کر فتحیاب کروایا تھا۔