316

پاکستان کیلئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرضہ منظور

واشنگٹن ۔ عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی‘ 42 کروڑ 50لاکھ ڈالر کا قرضہ توانائی جبکہ 40 کروڑ کا قرضہ پبلک فنانس شعبہ کی بہتری کے لئے دیا جائے گا۔

بدھ کو عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 82 کروڑ 50لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی۔ عالمی بینک کے مطابق 42کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرضہ توانائی شعبہ میں اصلاحات کے لئے دیا جائے گا۔ چالیس کروڑ کا قرضہ پبلک فنانس شعبہ کی بہتری کے لئے دیا جائے گا۔

قرضے سے بجلی کا ٹرانسمیشن سسٹم بہتر کیا جائے گا۔ رقم نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ پیکج کے تحت صحت اور تعلیم کی فراہمی کو بہتر کیا جائے گا۔ صحت اور تعلیم کے متعلق مالی اور خریداری نظام کو بہتر بنایا جاسکے گا۔