325

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

دبئی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے 114 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔

پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز اسکور کیے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 114 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔