289

پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں قلندرز اور سلطانز آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ پہلی ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

ملتان سلطان کا یہ ایونٹ میں دوسرا میچ ہوگا اور گزشتہ روز اپنے ڈیبیو میچ میں شعیب ملک الیون نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے شروع ہوچکا ہے جس کے ابتدائی میچز یو اے ای میں جب کہ ایلیمینیٹر میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں ہوں گے اور فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔