122

شاداب خان کا آسٹریلیا میں کھیلنے کا خواب پورا ہو گیا

سڈنی: شاداب خان نے آسٹریلیا میں کھیلنے کو اپنے خواب کی تکمیل قرار دیدیا، لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ مشکل کنڈیشنز میں بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا۔

 

بگ بیش لیگ میں شرکت کیلیے آسٹریلیا میں موجود لیگ اسپنر نے ایونٹ کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ”آسٹریلیا میں کھیلنا میرا خواب تھا جو اب ایک حقیقت بن چکا ہے، بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے مشکل کنڈیشنز میں نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی۔

واضح رہے کہ شاداب خان پہلی مرتبہ آسٹریلوی ایونٹ کا حصہ بنے ہیں جہاں وہ برینڈن میکلم کی قیادت میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے، شاداب خان آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے، برسبین ہیٹ نے اس دوران ان کے متبادل کے طور پر یاسر شاہ کو منتخب کیا ہوا ہے۔ “