لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن کیس کی سماعت محمد عرفان کی عدم دستیابی کے باعث تیسری مرتبہ ملتوی کر دی گئی۔
محمد عرفان کو اینٹی کرپشن ٹریبیونل کے سامنے پی سی بی کی جانب سے بطور گواہ پیش ہونا تھا تاہم کرکٹر کےشارجہ میں ٹی ٹین لیگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت تیسری مرتبہ ملتوی کر دی گئی۔ پیسر کے دستیاب ہوتے ہی جلد سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ محمد عرفان کو پی سی بی کی جانب سے کیس میں بطور گواہ بیان ریکارڈ کروانا ہے، پہلی دو سماعتوں کی طرح تیسری سماعت بھی پیسر کی ٹی ٹین لیگ میں مصروفیات کے باعث ملتوی کرنی پڑی۔