229

نیپرا نے بجلی فی یونٹ 2 روپے 98 پیسے سستی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی فی یونٹ 2روپے 98 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں فروری کے بلوں میں عوام کو ریلیف فراہم کریں تاہم لائف لائن اور زرعی صارفین کو اس کا ریلیف نہیں ملے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔