376

پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد۔پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی گزشتہ روز تقریب گوادر میں منعقد ہوئی،معاہدوں کی تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے،دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے گوادر فری زون کے افتتاح کے موقع پر ہوئے۔

معاہدوں میں تیانجن اور گوادر بندرگاہ کے درمیان سسٹر پورٹس ،پیانگ سٹی اور گوادر کے درمیان سسٹر سٹیز کے معاہدے ہوئے جبکہ خطے میں غربت کے خاتمے کیلئے گوادر ترقیاتی اداریاور چائنہ ہولڈنگ کمپنی کے درمیان بھی معاہدہ ہوا۔پی ایس او، چینی کمپنی جی آئی ٹی ایل اور گوادر ۔سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور فری زون کمپنی اور ہاتا ٹریڈ سٹی اور گوادر فری زون کے درمیان بھی معاہدات پر دستخط ہوئے۔