اسلام آباد: چین کی جانب سے پاکستان کو سی پیک کی سیکیورٹی کیلیے خصوصی تربیتی کورسز کی پیشکش کر دی۔
ایک دستاویز کے مطابق گزشتہ دنوں چین پاکستان اقتصادی راہداری پر ہونیوالی ایک اعلی سطح کے اجلاس میں سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کا معاملہ زیر بحث لایاگیا تھا جس میں چین کی جانب سے پاکستان کو سی پیک کی سیکیورٹی پر مامور اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن سمیت دیگر قانون نافذکرنیوالے اداروں کے اہلکاروں اور افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلیے خصوصی تربیتی کورسز کی پیشکش کی گئی ہے۔