فیفا ورلڈ کپ 2018 کی ٹرافی نے لندن سے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جو اپنے طویل دورے کے دوران دنیا کے چھ براعظموں کے 51 ملکوں میں 91 شہروں کا دورہ کرے گی۔
لندن میں منعقدہ ایک پرتعیش تقریب میں ٹرافی کے سفر کا آغاز کیا گیا جس میں 1966 کا ورلڈ کپ جیتنے والے انگلینڈ کے سابق عظیم کھلاڑی سر جیوف ہرسٹ اور 2006 کا ورلڈ کپ جیتنے والی اطالوی ٹیم کے رکن آندرے پرلو نے تقریب کو رونق بخشی۔