پشاور۔صو بائی حکو مت نے کیپرا میں سیلز ٹیکس کا ڈیٹا بیس بنانے اور اس کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ٗٹیکس گزاروں کے لئے اپیلٹ ٹربیونل کا قیام اور سپیشل جج کی تعیناتی بھی عمل لائی جائے گی ٗ اس بات کا فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ٗاجلاس میں کئے گئے فیصلو ں کی روشنی میں خیبر پختونخوا ریو نیو اتھارٹی نے اپنے مختلف شعبو ں کو ہدایت کی ہے کہ محاصل کی وصولی کے لئے کام تیز کیا جائے ۔
بڑے بڑے پراجیکٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے محکمہ خزانہ سے مل کر اقدامات اٹھائے جائیں ٗبھرتیوں کے عمل کو تیز کیا جائے ٗفنانس اینڈ اکاؤنٹس کے شعبے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مالیاتی ضابطہ کار کو جلد از جلد مکمل کر ے ۔
523