213

ورلڈ الیون نے دوستی ہاکی سیریز جیت لی

لاہور: ورلڈ الیون نے دوستی ہاکی سیریز 1-0 سے جیت لی، سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، دوسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم کو 4 پنالٹی کارنرز سمیت گول کرنے کے متعدد مواقع میسر آئے لیکن فاروڈز کی جلد بازی کی بدولت کوئی کامیابی نہ مل سکی، دوسرے کوارٹر کے اختتامی لمحات میں ورلڈ الیون نے عمدہ موو بنائی اور روڈرک نے گیند کو جال کے اندر پھینک کر اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی۔

تیسرے کوارٹر میں کھیل میں خاصی تیزی آئی اور دونوں ٹیمیں 3 گول کرنے میں کامیاب رہی، ورلڈ الیون کی طرف سے ریکرز نے گول کر کے سکور2-0 کر دیا تاہم پاکستان ٹیم نے رضوان علی اور عدیل لطیف کے گولز کی بدولت مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہیں، ورلڈالیون کی طرف سے تائکسترا اور پاکستان کی جانب سے نوید نے گول کئے۔

 

واضح رہے کہ ورلڈ الیون نے پاکستان کے ساتھ پہلا میچ کراچی میں کھیلا تھا جس میں مہمان ٹیم سے کامیاب رہی تھی، دوسرا میچ برابر ہونے کے بعد ورلڈ الیون نے دوستی سیریز کی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔