پشاور۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن نے ٹیکس نادہندہ گان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر تین پلازے اور جی ٹی روڈ پر ڈائیوو بس ٹرمینل سیل کر دیا ہے بس ٹرمینل کے ذمے کئی سالو ں سے 3 کروڑ 34 لاکھ روپے کے ٹیکس واجب الاداد تھے ٗٹرمینل کی انتظامیہ نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا جسے عدالت نے گزشتہ روز خارج کر دیا ہے ٗجس پر محکمے نے فوری کاروائی کر تے ہوئے ٹرمینل کو سیل کر دیا ہے ۔
338