آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کے شاہین آفریدی نے تباہ کن بولنگ کی اور 15 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، کپتان حسان خان نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جوابی اننگز میں پاکستان نے مقررہ ہدف 9ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا